حیدرآباد۔26اگسٹ(اعتماد نیوز)مرکز میں جب سے بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوئی
ہے تب سے قومی سطح پر فرقہ پرست لیڈروں کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں۔ چنانچہ
تازہ طور پر مرکزی وزارت داخلہ نے مظفر نگر فسادات کے موقع پر اشتعال انگیز
بیان دینے اور ایک فرضی ویڈیو کے ذریعہ فرقہ وارانہ فساد کو ہوا دینے
والے اتر پردیش کے بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کو انکی جان
کو خطرہ لاحق ہونے
کی دھمکی کے بعد Z کیٹگری سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکے تحت
بی جے پی کے اس رکن اسمبلی کو بلٹ پروف گاڑی کے ساتھ 30سکیورٹی گارڈس
فراہم کئے جائینگے۔ خیال رہے کہ پچھلے سال سنگیت سوم کو ستمبر میں گرفتار
کر لیا گیا۔ اور نومبر میں انہیں رہا کر دیا گیا۔ مظفر نگر فساد کے موقع پر
40000افراد بے گھر اور کم از کم 60افراد ہلاک ہوگئے۔